ارباب رحیم نے پی ٹی آئی کو سندھ میں متحرک کرنے کیلئے کمرکس لی
شیئر کریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے سندھ میں تحریک انصاف کومتحرک کرنے کے لیے سیاسی رابطے شروع کردیے ہیں،سندھ ایکشن کمیٹی کے کنونیئراورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے سندھ میں تبدیلی کے لیے اہم ملاقات کی ہے،ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جب چاہیں سندھ آئیں گے،سندھ میں تبدیلی کے لئے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا،تحریک انصاف کوسندھ میں آرگنائز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہیاورسندھ میں جو وفاقی ادارے بات نہیں سنتے ان کو بھی ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سے میری صلح ہوچکی ہے،مجھے جی ڈی اے سے بھی کوئی شکایت نہیں ہیں جلد پیرصاحب پگارا سے ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سید جلال محمود شاہ کی رہائشگاہ پران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سندھ حکومت عمل درآمد نہیں کررہی ہے،ارباب غلام رحیم کووزیراعظم کا معاون خصوصی بننے پر مبارک باد دیتا ہوں ،مجھے امید ہے اربابِ غلام رحیم صرف باتیں نہیں کام کریں گے،سندھ کے مسائل کے حل کے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نجی ہاسنگ سوسائٹی کے معاملے پر ہمارے اوپر غلط کیس بنایا گیا سندھ حکومت صرف باتیں کرتی ہے عمل نہیں کرتی ،سندھ حکومت جو کرپشن کرتی ہے اس کی نشاندھی کریں گے۔ وفاقی حکومت اس معاملے کو دیکھے کہ سندھ حکومت نے زمینوں کی بندر بانٹ کیسے کی ہے،سندھ میں زمینوں کی بندر بانٹ کی نیب سے تحقیقات کرائی جائے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے کہاکہ سید جلال محمود شاہ سے دیرینہ تعلقات ہیں،ہم سندھ کی قوم پرست جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،جلال محمود شاہ کی طبعیت خراب ہے ملنے آیا ہوں کراچی میں نجی ہاسنگ سوسائٹی ایک مافیابن گئی ہے،اس کے معاملے پر کمیشن قائم کرنے پر بات ہوئی ہے،اٹھارویں ترمیم کا یہ مطلب نہیں کہ صوبے مادر پدر آزاد ہوں،نجی ہاسنگ سوسائٹی کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کروں گا،زمینوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے صرف ایک پراپرٹی ٹائیکون نہیں سندھ حکومت ملوث ہے،نجی ہاسنگ سوسائٹی کے معاملے پرسندھ میں زبان کی بنیاد پر فساد پھیلانے کی کوشش کی گئی ،جلا گھیرا میں یہ لوگ ملوث نہیں ہیں ،محب وطن قوم پرست جماعتوں کے مسائل کا وزیر اعظم سے ذکر کروں گا۔پاکستان تحریک انصاف اس معاملے پر لیڈنگ رول ادا کرے گی۔