میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جبری ویکسی نیشن کیخلاف دائر درخواست مسترد

جبری ویکسی نیشن کیخلاف دائر درخواست مسترد

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس جبری ویکیسنیشن کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 25 ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کورونا وائرس جبری ویکیسنیشن کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت کا درخواست گزار سہیل حمید ایڈووکیٹ سے مکالمہ ہوا۔ جسٹس شفیع محمد صدیقی نے ریمارکس دیئے کورونا وائرس کا شکار شخص چلتا پھرتا بم ہے۔ حکومت کو صرف آپ کی صحت کی فکر نہیں۔ آپ کے ساتھ دیگر کی بھی صحت کا معاملہ ہے۔ عدالت نے جبری ویکسینشن کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست گزار سہیل حمید پر 25 ہزار جرمانہ بھی لگا دیا۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیئے کورونا کا شکار ایک شخص دو سو لوگوں کو بیمار کرے گا۔ یہ ایک خطرناک وبا بتائی جا رہی ہے۔ یہ بتائیں، جبری ویکیشین آپ کے کون سے حقوق کو متاثر کر رہی ہے؟ یہ بتائیں، جبری ویکسین کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں