میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے تاجروں کوٹارگٹ کرناملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے ،آفاق احمد

کراچی کے تاجروں کوٹارگٹ کرناملکی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ہے ،آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے جوبلی مارکیٹ متا ثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جوبلی مارکیٹ کا دورہ کیا جہا ںتاجر برادری، جوبلی مارکیٹ متاثرین سمیت عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ آفاق احمدنے کہا کہ جس طرح بزرگوں پر تشدد اور سڑکوں پر گھسیٹا گیا اس پر شدید غصہ ہے ،مہاجر ہونے کے ناطے سے میں تاجروں سے کہتا ہو میری کسی بھی فورم پر کہیں بھی کوئی ضرورت پڑے میں انکے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جوبلی مارکیٹ کا واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی مقامی لوگوں کو انتخاب کرکے انکے گھروں اور روزگار کو مسمار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تاجروں کوتقسیم کرنا نہیں چاہتا مگر اسی نالہ پر دوسری زبانیں بولنے والوں کی بھی دوکانیں ہیں جو یہ تاجر بھی جانتے ہیں لیکن صر ف مخصوص طبقے کو نشانہ بنانا ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ رویہ کہیں اور ہوتا تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہلاتا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر وبیلا کھڑا کردیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور حکومت چلانے کیلئے تاجر ہی صوبے اور وفاق کو بہت بڑی رقم ٹیکس کی صورت میں فراہم کرتا ہے اگر تاجروں نے یہ رقم فراہم کرنا بند کردی تو ملک چلانے کیلئے بیرونی امداد اور قرضوں پر انحصار کرنا پڑجائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہے تاجروں کو متبادل جگہ فراہم کرکے انکے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا مداوعہ کیا جائے جبکہ کراچی کے تاجروں کو ٹارگٹ کرنا ملکی سلامتی کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں