میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج طلب

کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

حکومت نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کراچی بھیجنے کے لیے وفاقی کابینہ سے ہنگامی منظوری لے لی۔این ڈی ایم اے اور فوج کو کراچی بھیجنے کے لیے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد کراچی میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کو بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طلب کیا گیا۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کے حکام کراچی آئے ہیں، وزیر اعظم نے سمری پر دستخط کردیے ہیں، وفاق کی 100 فیصد توجہ اب کراچی پر مرکوز ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں