میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کا استعفا دینے سے انکار

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کا استعفا دینے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے استعفا دینے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ مجھ پرحکومتی شخصیت کی جانب سے استعفا دینے کیلئے دباؤ ہے، لیکن میں استعفا دے کراپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا، میں یوٹیلیٹی اسٹورز میں کرپشن کی انکوائری کروائی تو سب میرے مخالف ہوگئے۔ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مجھ پر استعفا دینے کیلئے دباؤ ہے، ایک حکومتی شخصیت نے مجھے کہا کہ آپ استعفا دے دیں۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کروڑوں کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں چیزوں کی خریداری کی جاتی ہے۔ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگے داموں اشیاء کی خریداری اور چوریوں کی انکوائری کروائی ہے۔جب میں نے انکوائری کروائی تو سب میرے مخالف بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا، میں سعودی عرب سے یہاں آیا ، کیا میں نے دوسال ضائع کیے ہیں؟اگر میں گیا تو پھر یوٹیلیٹی اسٹورز کا پورابورڈ بھی میرے ساتھ جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں