میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی عکاس ہے ،ترجمان پاک فوج

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی عکاس ہے ،ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی عکاس ہے ، شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا مئوثر جواب دیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی ضرور دیا جائے گا۔ بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدہ کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ناکامی کی عکاس ہیں۔ انہوں کہ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول کے اطراف میں آباد معصوم سویلین افراد کو بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر نشانا بنانے کے اقدام سے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں