میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیگی رہنمائوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں،فردوس عاشق

لیگی رہنمائوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی رہنماں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں، ان کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود نہیں، اس لیے شہزاد اکبر پر کیچڑ اُچھال رہے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مال مفت دل بے رحم کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے ۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگ رہے ہیں ؟ کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا، لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں