پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
پی آئی اے نے مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، رعایتی ٹکٹس متعارف کرا دیے گئے ، لندن اور عرب امارات کے مسافروں سمیت طلبا کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی۔پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد کرایوں میں رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ بزرگوں کو سرپرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ اسکول کے طلبا اور طالبات کو بھی 10 فیصد کم کرائے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔