میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل او سی کی خلاف ورزی ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان کا احتجاج

ایل او سی کی خلاف ورزی ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی ، پاکستان کا احتجاج

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ میں ڈی جی سائوتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے ایل او سی کے دننا، ڈھنڈیال، جوڑا، لیپا، شاہ کوٹ اور شاردہ سیکٹرز پربلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید اور 9 معصوم شہری زخمی ہوئے ، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت 2 برسوں میں 1970مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے ، بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے ، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 2003 کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے ، بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر امن برقرار رکھے اور اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے ،بھارت اقوام متحدہ کے امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں