میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئے پاکستان کا میچ جیتے چکے ہیں، شہباز شریف، زرداری کا بھی پیچھا کروں گا، عمران خان

نئے پاکستان کا میچ جیتے چکے ہیں، شہباز شریف، زرداری کا بھی پیچھا کروں گا، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، خوشخبری دے رہا ہوں کہ نئے پاکستان کا میچ ہم جیت چکے ہیں، اب شہباز شریف اور زرداری کا پیچھا کروں گا، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف تیا ررہو آپ کے پیچھے آرہے ہیں ،آصف زرداری اس کے بعد تمہاری باری ہے۔ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کا بڑا ساتھی فضل الرحمن ہے آپ کے پیچھے بھی ہم آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم احتساب کا نیا نظام لائیں گے منی ٹریل میں میری ایک بات بھی سپریم کورٹ میں جھوٹ نکلی تو خود استعفیٰ دے دوںگا،ہماری حکومت میں کوئی کرپشن کرے گا تو میں ذمہ دار ہوں گا، پاکستان میں گورننس کا نظام بہتر اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے، خود نہ کبھی کسی کے آگے جھکا اور نہ ہی قوم کو جھکنے دوں گا، نیا پاکستان فلاحی ریاست ہو گا جس میں لوگوں کو مفت تعلیم اور صحت ملے گی، نئے پاکستان میں زکوٰۃ لینے والا کوئی نہیں ہو گا، ہم پاکستان میں اتنا پیسہ لائیں گے کہ غریب ملکوں کی مدد کریں گے، نیا پاکستان میں انصاف کا نظام ہو گا، نئے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی ملک کے تمام گورنر ہائوسز پر میری نظر ہے، لاہور کے گورنر ہائوس کی دیواریں گر اکرپبلک پارک بنایا جائے گا، پشاور گورنر ہائوس کو عورتوں کا پارک بنا دیں گے، کراچی گورنر ہائوس کو بھی عوامی جگہ نتھیا گلی اور مری کے گورنر ہائوسز کو ہوٹل بنا کر اس پیسے سے ملک کو سنواریں گے، ہم جمہوری ادارے مضبوط کریں گے، نیب اور ایف بی آر مضبوط کریں گے۔ آزادکشمیر کے عوام احتساب کیلئے اپنے وزیر اعظم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، انہوں نے گھٹیا بیان دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہاراتوارکے روز اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں پانامہ لیکس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے یوم تشکرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمرا ن خان نے کہاکہعمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ مجھے ایک بیدار قوم نظر ارہی ہے اور میں سب کا مشکور ہوں کہ صرف 48گھنٹوں کے الٹی میٹم میں یہاں حاضر ہوئے مجھے خوشی ہے کہ ہماری قوم کوسمجھ اگئی ہے اس قوم میں شعوراگیاہے جو اپنے مسائل سمجھ بیٹھے ہیں،انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں احتساب کاعمل وزیراعظم اورحکومت سے شرو ع ہوگا،نیب قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پرہرشخص کوپکڑے گی، ہماری پارٹی میں کوئی کرپٹ نہیں ہوگا،جوبھی ہماری پارٹی میں کرپشن کرے گا،اس کامیں ذمہ دارہوں گاکسی کی جرات نہیں ہوگی کہ کرپشن کرے ہمارے پاکستان میں اتناپیسہ ائے گاکہ ملک کوقرضے لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ملک میں جوقانون توڑے گااسے سزاملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے دورمیں گورنرہاوس گرائیں گے اور پبلک پارک بنائیں گے، ٹیکس نہ دینے والے مگرمچھ بچ نہیں سکیں گے، کرپشن پرہم قابوپائیں گے مضبوط ایف سی آر بنائیںگے، اس ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کرائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں جتنی بیرونی سرمایہ کاری ہورہی ہے، تاریخ میں اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی ہم پاکستان میں میرٹ کانظام لائیں گے، کے پی کے میں بھرتیاں ایس ٹی ایس پرہورہی ہیں، ہم سارے ملک میں این ٹی ایس نظام لائیںگے، انہوںنے کہاکہ ہم جمہوری ادارے مضبوط کریں گے، ن لیگ والوں کو شہباز شریف کے علاوہ کچھ نہیں ملا،اگرن لیگ میں جمہوریت ہوتی تونوازشریف کے بعدپارٹی سے ایک خاندان کے بجائے کسی اور کو وزیراعظم بنایا جاتا، یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے تاریخ گواہ ہے کہ بادشاہت پیچھے رہ گئی اورجمہوریت اگے بڑھ گئی، عمران خان نے کہا کہ میری تربیت میری ماں شوکت خانم نے کی جو ایک سیاسی اور شعور رکھنے والی ماں تھی اور انھوں نے بچپن سے مجھے کہا کہ انصاف اور حق و سچ کے لیے کھڑے ہو اور ظلم کے سامنے نہیں جھکناعمران خان نے کہاکہ شاہد خاقا ن عباسی اور شہباز شریف تیار رہو، آپ کے پیچھے آرہے ہیں، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس کے بعد تمہاری باری ہے، خیبرپختونخوا میں نواز شریف کا بڑا ساتھی فضل الرحمن ہے، آپ کے پیچھے بھی ہم آئیں گے، انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ شریف خاندان کے خلاف نہیں تھی، بلکہ کرپشن کے خلاف تھی اور کرپشن کے خلاف ہم نکلیں گے، انہوں نے کہا کہ میرے والد پر تنقید کی گئی جس پر بے حد دکھ ہوا،جمائما خان 21برس کی عمر میں اسلام قبول کرکے پاکستان آئی اسے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، شوکت خانم ہسپتال کو بھی نہیں چھوڑا گیا، انہوںنے آزادکشمیرکے وزیراعظم کے بیان پرردعمل میں کہاکہ کشمیرکے لوگ وزیراعظم آزادکشمیرکے گھرکے سامنے مظاہرہ کریں، آزادکشمیرکے وزیراعظم کوشرم آنی چاہئے کرپٹ آدمی کے لئے آزادکشمیرکے وزیراعظم نے بڑی بات کردی۔ کشمیرکے عوام پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اوران کے وزیراعظم کیسی باتیں کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں