میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کا انتخاب کل کیا جائے گا

پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کا انتخاب کل کیا جائے گا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کے 22ویں منتخب وزیر اعظم کا انتخاب کل (منگل) کو کیا جائے گا،اس کے علاوہ ملک میں 6نگراں وزراء اعظم بھی رہے ہیں، مسلم لیگ(ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ تحریک انصاف نے شیخ رشید احمد کو امید وار نامزد کیا ہے۔لیاقت علی خان ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم تھے، جواگست 1948سے ستمبر1952 تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ ملک فیروز خان نون دسمبر 1957سے اکتوبر 1958تک دوسرے وزیراعظم رہے، نورالامین 1971 میں13دن وزیر اعظم رہے، ذالفقار علی بھٹو پاکستان کے چوتھے وزیر اعظم رہے، وہ اگست 1973 سے جولائی1977تک وزارت عظمیٰ پر فائز رہے،محمد خان جونیجو مارچ 1985سے مئی 1988تک وزیر اعظم رہے، بے نظیر بھٹو دسمبر 1988 سے اگست 1990 تک وزیر اعظم رہیں، محمد نواز شریف نومبر1990سے اپریل 1994تک پہلی بار وزیر اعظم بنے، وہ ملک کے ساتویں منتخب وزیر اعظم تھے۔ وہ مئی 1993 سے جولائی 1993تک بھی وزیر اعظم رہے، ان کے بعد بے نظیر بھٹو دوسری باراکتوبر1993سے نومبر 1996تک وزیر اعظم رہیں، نواز شریف فروری 1997سے اکتوبر 1999تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے، ان کے بعدنومبر2002سے جون2004تک میر ظفراللہ جمالی، جون 2004سے اگست 2004تک اور شوکت عزیز اگست2004سے نومبر2007تک وزیر اعظم رہے۔ یوسف رضا گیلانی مارچ 2008سے اپریل 2012تک وزیر اعظم رہے، ان کو سپریم کورٹ نے جون 2012میں نااہل قرار دیا،راجا پرویز اشرف جون 2012سے مارچ2013تک وزیر اعظم رہے۔محمد نواز شریف5جون 2013کو ملک کے 21ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے جنہیں سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو نااہل قرار دیدیا جس کے بعد اب کل (منگل) کو ملک کے 22ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار شاہد خاقان عباسی کے نیا وزیر اعظم بننے کے امکانات ہیں۔اس کے علاوہ ملک میں 6نگراں وزراء اعظم بھی رہے ہیں، ان میں غلام مصطفی جتوئی، میر بلخ شیر مزاری، معین قریشی، میاں معراج خالد، محمد میاں سومرو، میر ہزارخان بجارانی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں