میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایس جی سی ،سسٹم کو گیس چوری سے کروڑوں کی کمائی

ایس ایس جی سی ،سسٹم کو گیس چوری سے کروڑوں کی کمائی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی،ڈیفنس فیز5 کی گزشتہ چار ماہ سے گیس بند،کچی آبادیوں میں غیرقانونی گیس کنکشن کے ذریعے کروڑوں کا دھندا تاحال جاری،سو فیصد بلنگ والے علاقے گیس کی بنیادی سہولت سے محروم،کراچی کے شہری گیس کی طویل بندش پر شدید اذیت میں مبتلا ہیں،رپورٹ تفصیل کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں موجود کرپٹ وبددیانت افسران کی وجہ سے سو فیصد بلنگ ماہانہ وقت پر ادائیگی کے باوجود بھی کراچی کے شہری بنیادی گیس کی سہولت سے محروم ہیں کراچی کے علاقے ڈیفنس سوسائیٹی فیز 5 بدر کمرشل ایریاء میں گزشتہ چار ماہ کے عرصے سے گیس بند کردی گئی ہے علاقہ مکینوں نے "جرات” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فروری کے مہینے میں الیکشن کے دنوں میں پانچ روز کے لیے گیس کھولی گئی تھی جس کے بعد سے تاحال مسلسل گیس بند ہے جبکہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں اوپر سے نیچے تک سب کرپٹ اور رشوت خور افسران بیٹھے ہیں درجنوں تحریری شکایات درج کروانے کے باوجود بھی جنرل منیجر ڈیفنس محمد احمد شمسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور نہ ہی ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے آپ کو جوابدہ سمجھتے ہیں واضح رہے کہ روزنامہ”جرات” بذریعہ خبر متعدد بار غیرقانونی گیس کنکشن کی نشاندہی سمیت کراچی میں مصنوعی گیس کا بحران پیدا کرنے والے کرپٹ و بد عنوان عناصر کو بالا افسران کے علم میں لاچکا ہے روزنامہ جرات کو دستیاب معلومات کے مطابق امین راجپوت،سلمان صدیقی اور میڈیا کوارڈینیٹر صفدر حسین نے کچی آبادیوں اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے عناصر کو بیسیوں مقامات پر کروڑوں روپے رشوت کے عوض غیرقانونی گیس کنکشنز فراہم کیے ہیں جسکی وجہ سے کراچی کے شہری گیس کی بنیادی سہولت سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں ایم ڈی عمران منیار محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن،نیب،وزیر اعلی سندھ اور وزیر توانائی کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں موجود کرپٹ وبددیانت افسران امین راجپوت،سلمان صدیقی،میڈیا کوارڈینیٹر صفدر حسین،زونل انچارج علی نواز میمن کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں