کراچی واٹر کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن، محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات تیز
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی واٹر کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات تیز کرتے ہوئے اینٹی تھفیٹ سیل کا اہم ریکارڈ طلب کرلیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے واٹر کارپوریشن کے اینٹی تھفیٹ سیل کے اخراجات اور کارروائیوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں اینٹی کرپشن نے واٹر کارپوریشن کے افسران محمد دلاور ،ظہیر شیخ اور مرزا عبید الرحمان کا پرسنل ریکارڈ بھی طلب کرلیا ذرائع محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق واٹر کارپوریشن میں بدعنوانی کی تحقیقات رکوانے کیلئے مختلف طریقوں سے دبائو ڈالا جارہا ہے واٹر کارپوریشن کے افسران اینٹی کرپشن میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں تعاون کیا جارہا ہے ۔