میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کولیسٹرول سے محفوظ رہنا ہے تو پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں

کولیسٹرول سے محفوظ رہنا ہے تو پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

حالیہ یورپی تحقیق کے مطابق کولیسٹرول سے بچنے اور صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔محققین کے مطابق حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 10 میں سے صرف 1 امریکی اپنی روزمرہ کی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا استعمال کرتا ہے۔ڈنمارک کے ماہرین نیلو ڈینسٹی لیپوپروٹینز(ایل ڈی ایل)یعنی خراب چربی اور اس کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔خیال رہے کہ کولیسٹرول ایک چربیلا، نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی مقرر کردہ مقدار انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر اس میں اضافہ ہائی بلڈ کولیسٹرول کا سبب بن سکتا ہے۔یہ غیر ضروری اور خراب چربی، جسے (ایل ڈی ایل) یعنی لو ڈینسٹی لیپوپروٹینز کہا جاتا ہے، خون کی نالیوں یا شریانوں میں جم کر انہیں تنگ اور سخت کرسکتی ہیں، جو دل کا دورہ، فالج یا صحت کے دیگر مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔کولیسٹرول کی شرح کو قابو میں رکھنے کے لیے تازہ پھلوں کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں