میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کواپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے طلب کر لیا ہے . ترجمان قومی اسمبلی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے اراکین جنہوں نے اپنی نشستوں سے استعفی دیا تھا کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون 2022 کو طلب کر لیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے، اوراستعفوں کی تصدیق کا عمل جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، ترجمان کے مطابق ہرر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر کیا گیا ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں