میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے قواعد کی دھجیاں اُڑا دیں،ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈی جی ادارہ ترقیات حیدرآباد مقرر

سندھ حکومت نے قواعد کی دھجیاں اُڑا دیں،ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈی جی ادارہ ترقیات حیدرآباد مقرر

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں، گریڈ 19 کا ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن غلام مرتضیٰ شیخ ڈی جی ادارہ ترقیات حیدرآباد مقرر، سابقہ ڈی جی سہیل خان کی چین ادارہ ترقیات پر قابض، اہم ادارے کے اہم عہدے پر تقرری، پیپلزپارٹی و ایم کیو ایم کے منتخب اراکین لاتعلق بن گئے، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ادارہ ترقیات کے گریڈ 20 کے عہدے ڈائریکٹر جنرل پر گریڈ 19 کا افسر مقرر کردیا ہے، 18 مئی کو سندھ حکومت نے ڈی جی سہیل خان کو عہدے سے ہٹا کر واپس ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھیج دیا تھا جس کے بعد ڈی جی کا عہدہ مسلسل خالی تھا، گزشتہ روز چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن نکالتے ہوئے محکمہ کالج ایجوکیشن کے گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکریٹری غلام مرتضیٰ شیخ کا تبادلہ کرتے ہوئے گریڈ 20 کے عہدے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد مقرر کردیا ہے، حیرت انگیز طور پر سندھ حکومت نے ادارہ ترقیات میں موجود گریڈ 19 کے کئی سینئر افسران کو نظرانداز کرکے محکمہ تعلیم کے افسر کو ڈی جی ادارہ ترقیات حیدرآباد مقرر کردیا ہے جس کے پاس انتظامی حوالے سے کوئی اہلیت ہی نہیں ہے، ذرائع کے مطابق سابقہ ڈی جی سہیل خان نے ادارہ ترقیات حیدرآباد کے معاملات خود چلانے کیلئے غلام مرتضیٰ شیخ کا تقرر کروایا ہے، سہیل خان کی ادارہ ترقیات سے واپسی کے باوجود ادارے پر سابقہ ڈی جی کی چین قابض ہے، ذرائع کے مطابق وسیم خان، وسیم شیخ سمیت دیگر افسران سہیل خان سسٹم کا حصہ ہیں اور ادارہ ترقیات کے معاملات ابھی تک ان کے حوالے ہیں، حیرت انگیز طور پر سابقہ ڈی جی کی پالیسیوں اور من پسند افسران کی تقرریوں نے ادارے کو انتظامی و معاشی طور مفلوج کردیا ہے اور سندھ کا دوسرا بڑا شہر ادارہ ترقیات اور ذیلی شعبہ واسا کی ناقص کارکردگی کے باعث سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے، کمشنر حیدرآباد و ضلعی انتظامیہ بھی سابقہ ڈی جی و واسا کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ حکومت نے شہر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ادارہ ترقیات حیدرآباد کے نظام کو درست کرنے کی بجائے مزید تجربے کررہی ہے، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات میں تازہ تجربات کے پیچھے سابقہ ڈی جی سہیل خان کا ہاتھ ہے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی و ایم کیو ایم کے منتخب ارکان اسمبلی حیدرآباد کے اس ادارے کے معاملے میں مکمل طور لاتعلق دکھائی دے رہے ہیں جس کے باعث لاکھوں شہری انتظامی و معاشی طور پر مفلوج ادارے کے رحم و کرم پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کے معاملات میں پیپلزپارٹی و ایم کیو ایم ارکان اسمبلی بے بس ہیں اور تمام معاملات کسی اور جگہ سے طے ہو رہے ہیں۔

۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں