میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کھلے تیل کی فروخت پرپابندی،کراچی میں کوکنگ آئل فروخت بند،قلت کاخدشہ

کھلے تیل کی فروخت پرپابندی،کراچی میں کوکنگ آئل فروخت بند،قلت کاخدشہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں پابندی کے خلاف احتجاجا کھلے کوکنگ آئل کے ایک ہزار ڈپوز بند کر دیے گئے جس سے شہر میں تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔کراچی ایڈیبل آئل ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے شہر میں کھلے تیل کی فروخت سے پابندی کے باعث عوام پریشان ہیں۔جنرل سیکریٹری فرحان علی نے کہا کہ عوام تک سستا معیاری تیل پہنچنے کا راستہ بند نہ کیا جائے کراچی کی یومیہ ضرورت تین ہزار ٹن تیل ہے شہر کی ستر فیصد دو ہزار ٹن کی ضرورت کھلے تیل سے پوری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلے تیل پر پابندی لگتے ہی پیک تیل کا سولہ کلو کا ڈبہ ایک ہزار روپے مہنگا کر دیا گیا ہے کھلے تیل پر پابندی پورے سندھ کو چھوڑ کر صرف کراچی پر کیوں لگائی گئی۔انہوں نے کہاکہ 2018 میں کمشنر کراچی کے ساتھ ملکر کھلے تیل کی قیمت طے کرتے تھے سندھ فوڈ اتھارٹی کے پاس کھلے تیل کے معیار کو چیک کرنے کیلئے لیبارٹری تک نہیں کراچی میں کھلے تیل کے ایک ہزار ڈپوز بطور احتجاج بند کردیئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں