اپوزیشن بلیک میل کر کے کرپشن کیسز ختم کروانا چاہتی ہے ، وزیر اعظم
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بلیک میل کر کے کرپشن کیسز ختم کروانا چاہتی ہے ، پی ڈی ایم اپنے مقصد کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈ ی ایم اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، اپوزیشن کا مقصد صرف ذاتی ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت کو بلیک میل کرکے کرپشن کیسز ختم کیے جائیں، کیونکہ انہوں نے کرپشن کرکے عوام کا پیسہ چوری کیا، جو لوگ سائیکلوں پر تھے آج وہ لینڈ کروزر پر آگئے ہیں، جن کی سائیکلوں کی دکان تھی آج وہ لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں رہ رہے ہیں، اگر ان کا مقصد عوام ہوتا تو اب تک یہ حکومت گراچکے ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ ملک درست سمت میں لگ چکا ہے، اپوزیشن سمجھ ہی نہیں رہی تھی کہ حکومت معاشی مشکلات سے نکلے گی، اب یہ بجٹ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے تاہم یہ کامیاب نہیں ہوں گے، قوم اپوزیشن کی چوری بچانے میں ان کا ساتھ نہیں دے گی۔