میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں کورونا تشویشناک صورتحال اختیار کرگیاایک دن میں ریکارڈ 78 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا تشویشناک صورتحال اختیار کرگیاایک دن میں ریکارڈ 78 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا تشویشناک صورتحال اختیار کر رہی ہے اور گزشتہ روز ملک میں ہلاکت خیز دن ثابت ہونے کے بعد ہفتہ کو مزید کیسز اور اموات سامنے آگئیں۔ملک میں ان نئے کیسز و اموات کے بعد اب تک کی مجموعی کیسز کی تعداد 68ہزار 177ہے جبکہ 1441اموات ہوچکی ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 2961 نئے کیسز اور 78 اموات کا اضافہ ہوا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے حساب سے بدترین دن ثابت ہوا اور ایک روز میں 81 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔یہ ملک میں 3 ماہ کے عرصے میں ہونے والی اموات میں ایک روز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔یاد رہے کہ ملک میں 26 فروری 2020 کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جبکہ اس وبا سے ملک میں پہلی موت 18 مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی۔اس وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک یہ مختلف انداز میں پھیلا اور ابتدا میں اس کا پھیلا ئوکم تھا اور درجنوں کی تعداد میں کیسز رپورٹ ہوتے تھے جو بڑھ کر پہلے سیکڑوں ہوئے اور اب ہزاروں تک پہنچ گئے ہیں۔ 26 فروری سے 31 مارچ تک پاکستان میں لگ بھگ 2 ہزار کیسز اور 26 اموات تھیں۔جو اپریل میں بڑھ کر مہینے کے آخر تک 385 تک پہنچ گئیں جبکہ کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئی۔تاہم مئی کے 29 روز میں کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور 48 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 979 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 30 مئی کو بھی ملک میں کورونا وبا کے نئے کیسز اور اموات سامنے آئیں۔تاہم صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں