میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی ہیکرز نے 50 اسرائیلی کمپنیوں کو ہیک کرکے ڈیٹا اڑادیا

ایرانی ہیکرز نے 50 اسرائیلی کمپنیوں کو ہیک کرکے ڈیٹا اڑادیا

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونیوالی تباہی، اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ لینا تھا
سائبر گروپس نیسیکیورٹی کیمروں کو کامیابی کے ساتھ ہیک کیا،وال اسٹریٹ جرنل

اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے پورے اسرائیل میں کم از کم 50 سیکیورٹی کیمروں کو کامیابی کے ساتھ ہیک کیا۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق کیمروں کو ہیک کرنے کا مقصد ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی اور اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت کا جائزہ لینا تھا تاہم یہ بات واضح نہیں کہ وہ کیمرے کتنی دیر تک استعمال کرتے رہے۔سائبر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ ان گروہوں نے کم از کم 50 اسرائیلی کمپنیوں اور اداروں کو ہیک کیا اور ان کا ڈیٹا صاف کردیا۔ڈائریکٹوریٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رافیل فرانکو کا کہنا تھا کہ کم از کم تین مخلتف گروپس نے سسٹمز میں گھس کر ڈیٹا کا صفایا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں