شہریوں کیلئے مہنگائی میں عید کی خریداری امتحان بن گئی
ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
مہنگائی میں عید کی خریداری بڑا امتحان بن گئی، شہریوں نے بتایا کہ ہر چیز کی قیمت ڈبل ہوگئی ہے، پہلے 2 سوٹ بناتے تھے اب ایک پر ہی گزارہ کرنا پڑے گا۔دوپٹے رنگنے والوں کی دکانوں پر بھی رش ہے تو درزیوں کے بھی نخرے آسمان پر پہنچ گئے۔درزیوں نے وقت پر کپڑے تیار کرنے کیلئے دو شفٹوں میں کام شروع کردیا ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں جیولری اور کپڑوں سمیت ایک ہی چھت تلے تمام اشیا موجود ہونے سے خواتین کی مشکل آسان ہوگئی۔