ایم کیوایم، متحدہ اپوزیشن معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے
شیئر کریں
ایم کیوایم اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ، جس کے تحت ایم کیوایم وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرے گی۔تفصیلات کے مطابق محدہ قومی موومنٹ اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے پر مولانا فضل الرحمن ، اخترمینگل ، خالد مگسی ، خالد مقبول صدیقی، بلاول بھٹو اور شہبازشریف دستخط کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ایم کیوایم وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کریگی اور سندھ حکومت ایک ماہ میں بلدیاتی قانون میں ترامیم کا مسودہ سندھ اسمبلی میں پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت بلدیاتی قانون کو آئین کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق بنایا جائے گا جبکہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی مرتضی وہاب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا۔معاہدے کے تحت حیدرآباد کراچی میں بلدیاتی کونسلز میں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر مشاورت سے ہوگا۔