میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویزات افشا کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویزات افشا کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو خفیہ دستاویزات پبلک کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے خفیہ دستاویزات پبلک نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے بعد چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں وزیراعظم کے حلف کا بھی حوالہ دیا اور کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی
خلاف ورزی نہیں کریں گے۔عدالت کا کہنا تھاکہ اعتماد ہے کہ وزیراعظم ایسی معلومات افشا نہیں کریں گے جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حلف اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ وزیراعظم کو پابند بناتا ہے کہ اس سے بالاتر کوئی فیصلہ نہ کریں۔فیصلے میں عدالت نے آئین کے آرٹیکل 91 شق 5 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 5 کا حوالہ دیا،عدالت نے کہا کہ امید ہے آفیشل سیکرٹ ایکٹ1923 کے تحت حلف کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا عدالت کو اعتماد اور یقین ہے پاکستان کے قابل وزیراعظم معلومات افشا نہیں کریں گے جو پاکستان کے مفادکے خلاف ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں