میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا نریندر مودی کو خط

عمران خان کا نریندر مودی کو خط

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھ دیا۔خط میں وزیراعظم نے یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔جوابی خط میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے۔تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید لکھا کہ کوویڈ-19کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پر مبارک باد کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا تھا جس میں پاکستانی عوام کے ساتھ خوش گوار تعلقات اور کورونا وبا کے خلاف کاوشوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں