میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا 50 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا 50 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت کو براہ راست چین سے کین سائنو ویکسین خریدنے کی وفاق سے اجازت مل گئی۔ ویکسین کی خریداری کیلیے پانچ سو ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کم خوراکیں ملنے کی وجہ سے صوبے میں ویکسینیشن کی رفتار سست ہے ۔ اگربرطانوی وائرس سندھ آگیا توبہت لوگ متاثرہوں گے، سندھ میں برطانیہ سے آنے والوں کو روکا گیاہے، سندھ میں خوش قسمتی سے اب تک پنجاب کی طرح یہ وائرس عوام میں نہیں پھیلا۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی کورونا وائرس ہو جائے مگر اس کی شدت کم ہوگی۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھیں، گھروں میں پارٹی نہ کریں تو بہتر ہے، اپیل کرتی ہوں کہ لوگ ضرور ویکسن لگائیں، عوام شادی ہال ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کے لوگ ویکسینیشن سے کترا رہے ہیں، ویکسین مفت ہے، اس سیکوئی نقصان نہیں ہوتا، ویکسین صرف امیروں کے لیے نہیں، سب کے لیے مفت ہے، ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد لوگوں کو ویکسین لگائی جائے۔وزیرصحت سندھ نے کہا ہے کہ اسپٹنک ویکسین نجی شعبے میں دستیاب نہیں ہے، ہمارے ہاں ویسکنیشن کا رفتار سست ہے، ڈوسز بہت کم آرہے ہیں، ڈوسز زیادہ ملیں گی تو ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھائیں گے۔وزیرصحت سندھ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے ڈوز آنے بعد فورا لوگوں کو لگائیں، جیسے ہی ہمیں زیادہ ویکسن ملتی ہے ہم سینٹرز بڑھادیں گے، ویکسین اس وقت کام آئے گی جب 20 فیصد لوگ ویکسین لگا چکے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کینسر سمیت دیگر مریضوں کی لسٹیں حاصل کر رہے ہیں، ان کے لیے ویکسینیشن شروع کریں گے۔عذراپیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی میں 29 ویکسین سینٹرز موجود ہیں۔عذراپیچوہو کا اسپتالوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے تین اسپتالوں کے بارے میں ہم نے وفاق کو خط لکھا ہے، وفاقی حکومت پریشان ہے کہ کہیں انہیں توہین عدالت کا سامنا نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق سے کہا کہ ہمیں معاہدہ کرنا چاہیے کہ یہ اسپتال ہم چلائیں، وفاق نے ہم سے دو بورڈ آف گورنرزکے نام مانگے ہم نے نہیں دیئے، وفاق اسلام آباد میں بیٹھ کر ان اسپتالوں کو نہیں چلا سکتا۔وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک وفاق سے اس خط کا جواب نہیں ملا۔عذراپیچوہو نے پریس کانفرنس کے دوران خسرہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں خسرہ کے کیسز سامنے آئے ہیں وہاں متعلقہ ویکسینیٹر کو معطل کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں