سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے ڈنڈا اٹھا لیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد غیرقانونی تعمیرات کے خلاف حرکت میں آگئی، لطیف آباد میں کارروائی، یونٹ نمبر 9 میں دو کمرشل بلڈنگوں کا چھٹا فلور منہدم، ڈیمولیشن سیل کا مزید کارروائیوں کا عندیہ، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد غیرقانونی تعمیرات کے خلاف حرکت میں آ گئی ہے، ایس بی سی اے کے ڈیمولیشن سیل نے لطیف آباد میں کارروائی کرکے غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیا ہے، ڈیمولیشن سیل نے لطیف آباد نمبر 9 میں کارروائی کرتے ہوئے موبائل ٹاور پلاٹ نمبر 323 کا چھٹا فلور منہدم کردیا، جبکہ پلاٹ نمبر 234 کا بھی چھٹا فلور منہدم کردیا گیا، ایس بی سی اے کے ڈیمولیشن سیل نے مزید کارروائیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیںگی۔