میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعید غنی کورونا وائرس سے جنگ جیت کر صحتیاب ہوگئے

سعید غنی کورونا وائرس سے جنگ جیت کر صحتیاب ہوگئے

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر تعلیم سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی اور وہ صحتیاب ہوگئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو ٹوئٹ میں سعید غنی نے بتایا کہ ‘الحمدللہ، آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق میں بلکل صحت مند ہوں اور جہاں سے کام چھوڑا تھا سے وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ‘میں ان تمام لوگوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 10 روز میں میرے لیے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی، ان کی دعاں کی وجہ سے اللہ نے میرے لیے آسانی فرمائی اور کورونا وائرس سے میری جان چھڑائی۔سعید غنی نے عزم کا اظہار کیا کہ جیسے پہلے عوام کی خدمت کی کوشش کرتا رہا ہوں آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔واضح رہے کہ 23 مارچ کو سعید غنی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے ۔ٹوئٹر پر ہی ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ تاحال جو علامات (Symptoms) اس وائرس کی بتائی جاتی ہیں ان میں سے انہیں کچھ محسوس نہیں ہورہا اور وہ خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ‘اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئیسولیشن (isolation) میں رہ کر ادا کررہا ہوں اور شہری بھی گھروں پر رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں