میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ کا علمائے کرام کے خلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کا علمائے کرام کے خلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں گزشتہ جمعہ کے بڑے اجتماع کرنے کے خلاف تمام داخل کی گئی ایف آئی آرز واپس لینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ایف آئی آر واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی ضمانتیں کر ائی ہیں ان کو ان کی سیکیورٹیز واپس کی جائیں ۔ یہ فیصلہ انہوں نے پیر کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں شہر کے مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ۔ ملاقات میں ملاقات میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، پروفیسر ڈاکٹر باری، سیکریٹری داخلہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو شریک تھے جبکہ علماء کرام میں مفتی تقی عثمانی، مفتی عمران عثمانی، مفتی زبیر عثمانی، ڈاکٹر عدیل، مولانا امداد اللہ، ڈاکٹر سعید سکندر، مفتی منیب الرحمان، مفتی رحمان امجد، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیع الرحمان، علامہ شہنشاہ حسین رضوی، مفتی یوسف کشمیری، مولانا عبدالوحید اور مفتی عبدالرحمان شامل تھے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے علماء کرام کو اپنے فیصلوں سے متعلق ایک بار پھر اعتماد میں لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت 508 کورونا وائرس سے متاثرہ لوگ ہیں جن میں لوکل ٹرانسمیشن سے 171 افراد متاثر شامل ہیں جبکہ باقی باہر سے آئے ہیں لیکن انکا ہمیں پتہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 27 فروری کو جب پہلا کیس آیا تھ اتو ہم نے اقدامات کرنا شروع کیے تھے ۔ ڈاکٹر وںنے کہا ہے کہ اس کا پھیلاؤ بہت خطرناک ہے اس کو روکا جائے ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دیکھتے دیکھتے پوری دنیا اسکی زد میں آگئی ہے ۔سب نے لاک ڈاؤن کیا اور لوگوں کے میل جول کو روکا ۔ہم نے سب سے پہلے اسکول پھر ریسٹورنٹ اور چند دن بعد تفریحی مقامات بند کیے ۔آخرکار ہم ایک مکمل لاک ڈاؤن پر آگئے ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں سب سے جو مشکل بات تھی وہ تھی مساجد میں اجتماعات کو روکنا تھا۔ اس حوالے سے میں علماء کا شکرگذار ہوں کہ علماء نے ہماری رہنمائی کی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت نے طبی ماہرین کی مدد سے فیصلے کیے ۔انہوں نے بتایا کہ مساجد ہم نے کھلی رکھیں اذانیں ہورہی ہیں۔اس وقت مساجد میں متعین لوگ اپنی جماعت کررہے ہیں۔ہمارا مقصد صوبے کے عوام اور پورے ملک کی عوام کو اس مرض سے بچائیں۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گزشتہ جمعہ کے بڑے اجتماع کرنے کے خلاف تمام داخل ایف آئی آر واپس لینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ایف آئی آر واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی ضمانتیں کر ائی ہیں ان کو ان کی سیکیورٹیز واپس کی جائیں گی۔اس موقع پر علماء کرام نے آئندہ جمعہ کو بھی کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کر ائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں