کورونا سے متاثرہ 23 افراد صحتیاب ۔مجموعی تعداد41 ہوگئی
ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق سکھر قرنطینہ میں رکھے گئے کرونا کے متاثرہ 23 افراد صحتیاب ہوگئے ۔ ان 23 افراد کے دو بار ٹیسٹ کیے گئے ۔ جن کے نتائج منفی آنے پر انہیں گھر روانہ کردیا گیا۔ان افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثر ہو کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے ۔ صوبائی وزیر صحت کے مطابق سکھر قرنطینہ میں اب 224 کرونا متاثرین زیر اعلاج ہیں۔ کرونا متاثرہ تمام افراد کا اعلاج سندھ حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ پیر کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سندھ اب تک 5 ہزار 945 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی طرف سے 9 ہسپتالوں میں ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں۔ عوام کے تعاون سے ہی ہم کرونا کے خلاف اس جنگ میں جیت سکتے ہیں ۔