میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ گل پلازہ، حکومت خودجوڈیشل انکوائری کراسکتی ہے، سندھ ہائیکورٹ

سانحہ گل پلازہ، حکومت خودجوڈیشل انکوائری کراسکتی ہے، سندھ ہائیکورٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

خط سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں، چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں
پرنسپل سیکریٹری کو چاہیے یہ خط گورنرسندھ کو پیش کرے، صوبائی حکومت کے خط کاجواب
سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق جوڈیشل انکوائری کیلئے خط کا جواب دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق گورنرکے پرنسپل سیکرٹری کا خط سندھ ہائیکورٹ کو موصول ہوگیاہے۔جس پر عدالت نے اپنا تحریری جواب بھی گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کو ارسال کردیا۔سندھ ہائیکورٹ نے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت حکومت خود انکوائری کرا سکتی ہے، انکوائری ایکٹ کے تحت سابق جج یا کسی قانونی ماہر پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ حاضر سروس افسر سے انکوائری کے حوالے سے سپریم کورٹ عابد شاہد زبیری بنام وفاقِ پاکستان کیس میں پہلے ہی معیارات طے کر چکی ہے۔ خط میں دی گئی درخواست سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کے مطابق نہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ پرنسپل سیکرٹری کو چاہیے کہ یہ خط گورنر سندھ کو پیش کرے۔واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق گورنرسندھ کے پرنسپل سیکرٹری نے سندھ ہائیکورٹ کو 27 جنوری کو خط لکھا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں