میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا سیاسی مذاکرات ، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پیکا ترمیمی بل، زرداری نے کہاتھا حکومت سے تجاویز تسلیم کرنے کا کہوں گا، مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی خاطر سندھ میں متعصب حکومت کو برداشت کیا، چیئرمین ایم کیوایم ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے ،ترجمان بلاول بھٹو حکومت سنجیدہ ہوتی تو اب تک کمیٹی بن چکی ہوتی، پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی پیشکش پر ردِ عمل موجودہ حکومت الیکشن فراڈ ، دھاندلی سے وجود میں آئی، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ، ملک ریاض کے خلاف کارروائی مہران ، کامرہ حملوں میں طیارے تباہ ہوئے ، کیا 9مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے ؟سپریم کورٹ وفاقی کابینہ ،یورپی یونین سے ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم معاہدے کی منظوری چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے شکوہ نہیں،بطور سینئر جج خوش ہوں،جسٹس منصور

ای پیج

e-Paper
القسام بریگیڈ کی مرکزی قیادت پر قیامت،محمد الضیف سمیت کمانڈرز شہید

القسام بریگیڈ کی مرکزی قیادت پر قیامت،محمد الضیف سمیت کمانڈرز شہید

جرات ڈیسک
جمعه, ۳۱ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

شہادتیں فلسطینی مزاحمت کے لیے ایک عظیم سانحہ ضرور ہیں، لیکن القسام کی جدوجہد جاری رہے گی، فلسطین کی آزادی تک قافلہ رکے گا نہیں! ترجمان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

القسام برگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی حملوں میں بریگیڈیئر محمد الضیف(قائد ہیة اراکین القسام)شہید ہو گئے ہیں۔

ان کے ساتھ کئی اعلیٰ کمانڈرز نے بھی جامِ شہادت نوش کیا تھا، جن میں شامل ہیں:مروان عیسی (نائب قائد اراکین القسام)غازی ابو طماعہ(قائد رکن الاسلحہ و خدماتِ قتالیہ) رائد ثابت (قائد رکن القوی البشریہ)رافع سلامہ (قائد لوا خانیونس)۔

یہ شہادتیں فلسطینی مزاحمت کے لیے ایک عظیم سانحہ ضرور ہیں، لیکن القسام کی جدوجہد جاری رہے گی اور فلسطین کی آزادی تک یہ قافلہ رکے گا نہیں!

جبکہ ترجمان القسام برگیڈ ابو عبیدہ کا شہداء کے ورثاء کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اے شہدا کے وارثو، مردانِ کار اور بہادروں کے اہل خانہ ! اے ہمارے مجاہدین، مزاحمت کارو، اور امت کے غیور سپوتو! اے عرب و اسلامی امت کے عوام اور دنیا بھر کے حریت پسندو، السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

عظمت، وقار اور فخر کے جذبات کے ساتھ، اور جنگی حالات میں درپیش تمام حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، مکمل جانچ اور تمام ضروری تدابیر اختیار کرنے کے بعد،کتائب شہید عزالدین القسام اپنے عظیم عوام، امت مسلمہ اور دنیا بھر میں مزاحمت کے حامیوں کو اپنے اعلی عسکری مجلس کے چند عظیم مجاہدین اور بہادر قائدین کی شہادت کی خبر دیتی ہے:

شہیدِ امتِ کبیر، عظیم قائد محمد الضیف(ابو خالد) سربراہِ اعلی عسکری قیادت، کتائب القسام۔قائدِ عظیم شہید مروان عیسی(ابو البرا) نائب سربراہِ عسکری قیادت، کتائب القسام۔قائدِ مجاہ..د شہید غازی ابو طماع (ابو موسی) عسکری اسلحہ اور جنگی خدمات کے نگران۔قائدِ مجاہد شہید رائد ثابت (ابو محمد) افرادی قوت کے سربراہ۔قائدِ مجاہد شہید رافع سلامہ (ابو محمد) خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر۔

ابوعبیدہ کاکہنا تھا کہ اس کے علاوہ، ہم نے جنگ کے دوران ان دو قائدین کی شہادت کی بھی اطلاع دی تھی:شہید احمد الغندور(ابو انس) شمالی بریگیڈ کے کمانڈر۔شہید ایمن نوفل (ابو احمد) وسطی بریگیڈ کے کمانڈر۔اللہ ان تمام شہدا ء پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کی پاکیزہ ارواح پر سلام ہو، جیسا کہ تمام فلسطینی شہدا پر سلامتی ہو!۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں