پی ڈی ایم کی کوشش ناکام، پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی اتحادیوں کی جانب سے منانے کی کوششوں کے برعکس ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق اتحادیوں کی پی پی کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی اور اتحادیوں کو دو ٹوک جواب دے کر کہا گیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ نہیں رہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے موقف پیش کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم قیادت کے فیصلے ماننے کے پابند نہیں اور اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہیں۔پی پی کا کہنا ہے کہ ان سے پی ڈی ایم قیادت نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر مشاورت نہیں کی اگر وہ مشورہ کرتی تو ضرور اس حوالے سے سوچتے۔مولانا فضل الرحمن پی پی قیادت کو قائل کرنے کے لیے کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔اتحادی رہنماؤں کے ذریعے پی پی قیادت کو پیغامات بھجوائے گئے ہیں۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں کے دباؤ پر کیا۔ پارٹی رہنمائوں کاخیال ہے ضمنی الیکشن میں عمران خان کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑاجاسکتا،اسی لیے انھوں نے قیادت پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی کا دباؤ ہے۔