لاہور ہائیکورٹ میں فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع
شیئر کریں
آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے فواد چودھری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیں، فواد چودھری کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 5 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب میں فواد چودھری کے خلاف 3 مقدمات اور اسلام آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے، فواد چودھری کے خلاف 2مقدمات خارج، 1میں بے گناہ اور 2 مقدمات زیر التوا ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 2 مقدمات خارج ہو چکے ہیں، جہلم میں 13 اکتوبر 2022 کو درج ہونے والا مقدمہ خارج ہو چکا ہے، فواد چودھری کے خلاف 25 ستمبر 2022 کو فیصل آباد میں درج مقدمہ بھی خارج ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلاف 30 اپریل 2022 کو درج ہونے والے مقدمے میں بھی ان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ 22 اگست 2022 کو فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہوا جبکہ دوسرا مقدمہ 25 جنوری 2023 کو تھانہ کوہسار میں درج ہوا۔