پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہداء کی تعداد 88 ہو گئی
شیئر کریں
پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہداء کی تعداد 88 ہو گئی، ریسکیوآپریشن تاحال جاری ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق دھماکے کے 55 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق دھماکے کے شہداء کی تعداد 88 ہوگئی۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے کہا ہے کہ ہسپتال لائے گئے تمام افراد کی شناخت ہو گئی۔ حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر نے کہا کہ حتمی طورپر نہیں کہا جا سکتا کہ آپریشن کب تک مکمل ہو سکے گا، سلیبس کو ہائیڈرولک کٹر کی مدد سے احتیاط سے کاٹا جارہا ہے تاکہ اگر کوئی اندر پھنسا ہوا ہے تو اس کی جان بچائی جا سکے جبکہ سنسرڈیوائسز لگا کر زندہ افراد کو چیک کیا جا رہا ہے۔