میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فٹ پاتھ پربیٹھ کرگانا گاتے عاطف اسلم کی ویڈیو وائرل

فٹ پاتھ پربیٹھ کرگانا گاتے عاطف اسلم کی ویڈیو وائرل

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

گٹارتھامے فٹ پاتھ پر بیٹھ کرگانا گاتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ صارفین نے عاطف اسلم کے انداز کوخوب سراہا۔ ٹوئٹرپرشئیرکی گئی ویڈیو میں عاطف اسلم کوفٹ پاتھ پربیٹھ کرگٹاربجاتے اورگنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹرپرویڈیو شئیرکرنے والے سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ دوست کی سالگرہ کی تقریب کے بعد باہرآئے تویونیورسٹی کے فٹ پاتھ پرعاطف اسلم کودوستوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔عاطف اسلم کودیکھ کرخوشی سے سرشارصارف نے عاطف سے درخواست کی کہ وہ سالگرہ کے تحفے کے طورپران کے دوست کے لئے کچھ گائیں۔ عاطف اسلم نے درخواست قبول کی اورگانا گنگنایا۔عاطف اسلم کا عوامی انداز سوشل میڈیا صارفین کوبھا گیا اورویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نہ صرف اچھے گلوکار بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں