ملزم زوہیب قریشی کے بعد مزید قیدیوں کے فرار کاامکان
شیئر کریں
( رپورٹ: عقیل احمد ) کراچی کے ہائی پروفائل کیس دعا منگی اغوا کیس میں خطرناک ملزم زوہیب قریشی کے فرار ہونے کے واقعہ کے بعد مزید قیدیوں کے فرار ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جرات کی خصوصی تحقیقات کے مطابق کورٹ پولیس کے کرتا دھرتا سب انسپکٹر خالد حسین ہیں جو سیاہ و سفید کے مالک ہیں خالد حسین کو اس سے قبل ان ہی کوتاہیوں کے سبب ہٹادیا گیا تھا لیکن موجودہ ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود میمن اْسے کسی طریقے سے ون فائیو میں لے آئے اور پھر انہیں کورٹ پولیس کا انچارج بنادیا زوہیب قریشی سے مبینہ طور پر ڈیل کی گئی اور اس کے عوض اْسے طارق روڈ لے جاکر فرار ہونے کا موقع فراہم کیا اس واقعہ کے بعد ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود میمن نے کچھ ماتحت افسران کو بلایا تو ان ماتحت افسران نے پوری ذمہ داری سب انسپکٹر خالد حسین پر عائد کردی مگر ڈی آئی جی سیکیورٹی نے خالد حسین کو ہٹانے کے بجائے ماتحت افسران کو ڈانٹ ڈپٹ کرکے خاموش کرادیا سیکیورٹی ونگ میں کام کرنے والے کئی افسران کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ونگ صرف سب انسپیکٹر خالد حسین کے رحم وکرم پر چل رہی ہے اس لئے اس کی کمزوریاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔