عمران ٹو لے نے معیشت کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ،عبد الغفور حیدر ی
شیئر کریں
جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنر ل سینیٹر مو لانا عبد الغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ عمران خان ٹو لے نے پو ری معیشت کو آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دیا ہے، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے زیر اثر چلا گیا، آپ ایف بی آئی آئی ایم ایف کے کنٹرو ل میں ہے وزارت خزانہ آئی ایم ایف کا مہرہ ہے پو ر امعاشی نظام طا غو تی قوتوں کے چنگل میں چلاگیا ہے مساجد ، مدارس منہدم کیئے جا رہے ہیں اور نام اسلامی فلا حی ریاست کا لے رہے ہیں ، 23ما رچ کو عوام سڑکو ں پر نکل کر نا اہل حکمر انو ں کیلئے اقتدار کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر لیںانہوں نے کہاکہ 23ما رچ کو سالا ر حریت مو لانا فضل الر حمن کا دست با زو بن کر اس ملک کو ان نا اہل و نا لا ئق حکمر انو ں سے آزاد کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گا مز ن کریں گے اس ریا ست کو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ریا ست کا آدھا حصہ کھو چکے ہیں جبکہ آدھے حصے کانا اہل حکمرانو ں نے یہ حا ل کیا ہے جس میں عوام بھو ک افلا س کی زند گی گزار نے پر مجبو رہیں انہو ںنے کہاکہ ہما ری پا لیسیا ں قومی مفاد میں ہوں ،ملکی سلامتی کے لئے ہو ں،تو بھو ک ، پیاس سمیت ہر قسم کی تکا لیف بر داشت کر سکتے ہیں مگر ہم تو مسلسل طا غو تی طا قتو ں کے سامنے جھک رہے ہیں ،کمر ٹیڑھی ہو چکی ہے کھڑے ہو نے کی ہمت نہیں ہے اب دارو مدار علما کر ام پر ہے آپ لو گو ں کو اٹھ کر اس مملکت کو بچا نا ہے اس کی معیشت کو درست کرنا ہے ، غلط پا لیسیو ں کو ختم کرنا ہے ، انہو ںنے کہاکہ سادہ اکثیریت کی بنیا د پر قانو ن سازی کی جا رہی ہے ۔