میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برطانیا میں طوفان کی تباہ کاریاں، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

برطانیا میں طوفان کی تباہ کاریاں، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

برطانیا کے مختلف علاقوں میں طوفان ملک کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے نظام زندگی کو شدید متاثرکیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان ملک کے باعث شمالی علاقوں میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ذرائع آمدورفت متاثر ہوئے، بعض علاقوں میں میٹرو ٹرین سروس عارضی طور پر بند ہے جب کہ 62 ہزار سے زائدگھر بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ۔اسکاٹ لینڈکے علاقے ایبرڈین میں طوفانی ہوائوں کے باعث درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں وارننگ جاری کردی گئی ہے، پولیس نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، خراب موسم کے سبب اسکاٹش پریمیئر لیگ کے میچز بھی ملتوی کردیے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں