میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی فوجی اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے 11 اہلکاروں کی حالت غیر

امریکی فوجی اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے 11 اہلکاروں کی حالت غیر

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکی فوجی اڈے میں گاڑیوں میں استعمال ہونے والے اینٹی فریز کو الکوحل سمجھ کر پینے والے 11 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو حالت نازک ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے امریکی فوجی اڈے میں 11 فوجی اہلکار اینٹی فریز کو شراب سمجھ کر پی گئے جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔امریکی فوج کے عوامی امور کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پاسو کے فوجی اڈے میں پیش آنے والے اس واقعے میں حال ہی میں ٹریننگ مکمل کرنے والے اہلکاروں کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجیوں کے طبی ٹیسٹ میں ایتھیلین گلائی کول موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو عام طور پر اینٹی فریز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ فوجی اڈے میں شراب پینے پر پابندی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں