میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی نے دھرنے ختم کردیے 28فروری کو گورنر ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے دھرنے ختم کردیے 28فروری کو گورنر ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

جماعت اسلامی کراچی کے تحت ”حقوق کراچی تحریک”کے سلسلے میں کراچی میں درست مردم شماری، کوٹہ سسٹم کے خاتمے،نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر قائد کے گمبھیر مسائل کے حل کے لیے اور تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر دیے جانے والے دھرنوں کے اختتام پر رات گئے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہ قائدین پر دیے جانے والے دھرنے سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے بنیادی اوردیرینہ مسائل فی الفور حل کیے جائیں، حکومت اور متعلقہ اداروں نے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو جماعت اسلامی اگلے ماہ 28فروری کو قائدآباد سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی مارچ کرے گی۔اس دوران مسائل کے حل اور حقوق کے لیے ہر حکومتی ادارے اور فورم پر کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑیں گے،عوام کے مسائل کے حل اور تین کروڑ شہریوں کے جائز اور قانونی حقو ق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے تین کروڑ عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق دینے اور شہر کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے کراچی میں دو بارہ مردم شماری کرائی جائے، کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے، کراچی کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ان کا حق دیا جائے، ان کو سندھ حکومت اور مقامی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دی جائیں، کراچی میں با اختیار شہری حکومت کے لیے موجودہ لوکل باڈی ایکٹ ختم کر کے فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے، کے الیکٹرک کا 15سال کا فارنزک آڈٹ کیا جائے اور قومی اداروں اور عوام کے اربوں روپے واپس کروائے جائیں، پاکستان کی معیشت کو چلانے والی صنعتوں،سی این جی اسٹیشنز اور گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گرین لائین سسٹم کو فی الفور فعال بناتے ہوئے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لیے کم از کم 1ہزار بسیں فوری طور چلائی جائیں،تعلیم،صحت، پانی،سیوریج،اسپورٹس اور سالڈ ویسٹ کا مربوط اور مؤثر نظام بنایا جائے، جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک تین کروڑ عوام کے دل کی آواز اور ترجمان ہے۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کے مفادات کے خلاف اتحاد کیا ہوا ہے، حکمران جماعتیں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے صرف پوائنٹ اسکور نگ کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں