میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بچوں سے زیادتی و قتل میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

بچوں سے زیادتی و قتل میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی اسمبلی میںجمعرات کو حکومتی جماعت کی طرف سے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے جرائم میں ملوث مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا گیا، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی اس کی حمایت کردی ہے اور کہا ہے کہ جب تک ایسے سفاک مجرمان کو چوکوں پر سرعام پھانسی نہیںدی جائے گی کوئی عبرت نہیں پکڑے گا۔ ایوان میںٹڈی دل کے متاثرہ کسانوں کو مالی معاوضوں کی ادائیگی نئے بننے والے موٹرویز پر سروسز کی دستیابی کے مطالبات بھی کیے گئے ہیں،ٹڈی دل کے معاملے پر اسپیکر اسد قیصر نے جمعہ کو وزیرفوڈ سیکورٹی کو طلب کرتے ہوئے وزارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میںہوا نکتہ اعتراض پرپاکستان تحریک انصاف کے رکن عمران خٹک نے کہاکہ نوشہرہ میں بچی کے ساتھ انتہائی دردناک واقعہ پیش آیا ۔ 8سالہ بچی کو قتل کردیا گیا۔ واقعات بڑھ رہے ہیںسر عام پھانسی کا قانون ہونا چاہیے مجرمان کو سنگسار کرنا چاہیے کیونکہ متاثرہ والدین روز اذیت سے گزرتے ہیں۔ وزیر مملکت علی محمدخان نے کہاکہ قصور کے بعد ملک میں واقعات کا تسلسل ہے ، بچوں اور بچیوں سے زیادتی اور قتل میںکہیں کوئی منظم گینگ تو ملوث نہیں ہے کیونکہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں افسوسناک امر ہے کہ ایسے مجرمان کو سزائے موت دینے کیلئے زینب الرٹ بل میں شق رکھی گئی ، بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی نے انسانی حقوق کمیٹی میں اس کی مخالفت کی۔ کیونکہ کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خود ہیں۔ وزیراعظم نے فوری طورپر وزیرقانون کو ہدایت کی کہ سزائے موت کی شق کو ہر صورت برقرار رکھا جائے جب تک چوکوں پر سرعام ایسے مجرموں کو نہیں لٹکایاجائے گا کوئی عبرت نہیں پکڑے گا۔ یہ واقعات ہر دن رونما ہورہے ہیںکوئی منظم گینگ تو ملوث نہیںہے اس پر بھی توجہ کی ضرورت ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ پنجاب میں بھی ٹڈی دل سے کسان متاثر ہوئے ہیں ۔ حکومت نقصانات کا ازالہ کرے ۔ نئے موٹرویز پر بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ موٹرویز تو کھول دئیے گئے ،نہ کوئی پٹرول پمپ ہے نہ کوئی ٹائروں کی دکان ہے ۔ لاہور ملتان موٹروے اور فیصل آباد ملتان موٹروے پر سروس ایریاز تو بنا دئیے گئے مگر یہ ویران پڑے ہیں۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ ملتان سکھر موٹروے چھ ماہ قبل مکمل کرلیاگیا اور مقررہ مدت سے پہلے تعمیر کیا گیا میں نے ایوان کو بتایا تھا مگر کہا گیا کہ اس کو فوری طورپر کھول دیا جائے جبکہ سروسز کی دستیابی کیلئے وقت لگے گا ۔ 28فروری تک ٹینڈرز کے معاملات حل ہونے ہیں۔ پیپرا رولز کے مطابق یہ سہولیات دستیاب ہوں گی۔ٹڈی دل کے معاملے پر اسپیکر اسد قیصر نے جمعہ کو وزیرفوڈ سیکورٹی کو طلب کرتے ہوئے وزارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں