میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق سندھ حکومت سے کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وفاق سندھ حکومت سے کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ18 ویں ترمیم کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وفاق سندھ حکومت سے کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے۔بدھ کوسندھ اسمبلی میںمیڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا معاملہ سندھ حکومت ہی حل کرے گی جبکہ وفاقی حکومت نے سوچ لیا ہے کہ ڈاکٹروں کو فارغ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ صوبائی معاملہ ہے اور صحت میں قانون سازی سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ دعویٰ سب کرتے ہیں لیکن کام کوئی نہیں کرتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ادارے سندھ حکومت نے بنائے ہیں اور یہ سندھ کے ہی ہیں جب کہ وفاقی نے ہم سے تینوں اسپتال لے لیے ہیں۔ اسیٹلائٹ سینٹر سندھ حکومت کی ملکیت ہے جب کہ گزشتہ روز گمبٹ اسپتال کا افتتاح بھی ہم نے کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں