سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل ،حماد صدیقی سمیت 11 مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری
شیئر کریں
جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کا معاملہ، عدالت نے حماد صدیقی سمیت 11مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔
بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم پرویز محمود قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ایم کیوایم تنظیمی کمیٹی کے سابق سربراہ حماد صدیقی سمیت مقدمہ میں مفرور گیارہ ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتار ی جاری کردیے مفرور ملزمان و ٹارگٹ کلر اسکواڈ میں عمران اعجاز نیازی، طاہر قادیانی، زبیر عرف پپا، عبد الرحمان قریشی ، ساتھیوں میں جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیر نائی اور شکیل موٹا بھی شامل ہیں ۔
عدالت نے سماعت7 ؍فروری تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں مسعود عرف کالا گرفتار ہے، ملزم ایم کیو ایم کی ٹارگٹ کلر ٹیم رکن ہے، ملزم پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، مسعود عرف کالا نے تفتیش کے دوران ڈاکٹر پرویز محمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا، ٹاؤن ناظم لیاقت آباد ڈاکٹر پرویز محمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانا بنایا گیا، جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم کے ہمراہ ان کے دوست خلیق اللہ بھی جاں بحق ہوئے تھے، ملزم نے اپنی ٹارگٹ کلر اسکارٹ کے ساتھ مقتولین کو نشانا بنایا، ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کیاگیا ۔