میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3919ارب روپے اضافہ

اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3919ارب روپے اضافہ

Author One
پیر, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: رواں سال اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضوں میں 3919ارب روپے کا مجموعی اضافہ ہوا، اس دوران بیرونی قرضوں میں کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق اکتوبر تک وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4632 ارب روپے کا اضافہ جبکہ بیرونی قرضوں میں 710 ارب روپے کمی ہوئی۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر تک وفاقی حکومت کے قرضہ جات کا حجم 69114 ارب روپے رہا، اس میں47231 ارب روپے کا مقامی، 21884ارب روپے کا بیرونی قرضہ شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کاحجم 65195 ارب روپے تھا جس میں42595 ارب کے مقامی، 22600 ارب روپے کے بیرونی قرضے شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں