
سندھ بلڈنگ ،قمر قائم خانی سسٹم کا راج، شہر پورا تاراج
شیئر کریں
’سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج قمر قائم خانی سسٹم نے شہر بھر کو تاراج کرنا شروع کردیا ہے۔قمر خانی سسٹم نے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر بیٹر مافیا کو ناجائز بلند عمارتیں تعمیر کروانے کی آزادی دے رکھی ہے جوپیسوں کی لین دین کے معاملات طے کروا کر غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ اور انہدامی کارروائی سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دلواتے ہیں ۔ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1میں بیٹر جاوید جتوئی کا نام سامنے آیا ہے جس نے سسٹم سے گٹھ جوڑ کے بعد خطیر رقوم ادائیگی کے بعد ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ حاصل کر رکھی ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 1بلاک جے کے پلاٹ نمبر 45/150/1اور بلاک E کے پلاٹ 15/2بلاک F 10/3 پر بغیر نقشوں اور منظوری کے انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی کے ساتھ ناجائز تعمیرات تیزی سے جاری ہیں۔ ڈی ڈی ذیشان مرتضیٰ، بلڈنگ انسپکٹر اطہر جاکھرو جاری تعمیرات کی حفاظت پر مامور ہیں۔ واضح رہے کہ بغیر نقشے کے بننے والی بلند عمارتوں کی تعمیر سے سیوریج اور پارکنگ کے بنیادی مسائل بڑھتے نظر آرہے ہیں۔