میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مدارس کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،جدوجہد رنگ لے آئی، جے یو آئی

مدارس کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،جدوجہد رنگ لے آئی، جے یو آئی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے مدارس ایکٹ کے نوٹفکیشن پر قوم اور اتحاد تنظیمات مدارس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد رنگ لائی ہے اور اسی طرح مدارس کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مدارس ایکٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر کرتے ہیں اورقوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ اللہ کریم نے سرخرو کیا اور جدوجہد رنگ لے آئی۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی، مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دینی اداروں کے تحفظ کے لیے علما کا اتحاد اہم ہے اور مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔اسلم غوری نے کہا کہ مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں