کراچی روشنیوں کا شہر تھا، غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنا دی گئی، فواد چودھری
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر تھا، اسٹیبلشمنٹ کو پھر خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنا دی گئی۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، پھر اسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنا دی گئی۔رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ کراچی میں عشروں آگ خون کا کھیل کھیلا گیا، مشکل سے جان چھوٹی تھی، اب پھر خیال آ رہا ہے تحریک انصاف کو روکنا ہے، پھر خیال آ رہا ہے بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، پاکستان میں ایک پلاننگ کے تحت جمہوریت مکمل ختم کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بنیادی حقوق معطل کئے گئے، اب ادارے ختم کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھی پاکستان کے عوام کے ولن ہیں۔