میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،لیگی رہنما خواجہ آصف گرفتار

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،لیگی رہنما خواجہ آصف گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ محمد آصف کو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر خارجہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دستخط سے جاری کیے گئے۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد خواجہ آصف کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا، جہاں اْن کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کل صبح ہی انہیں احتساب عدالت اسلام آباد میں راہداری ریمانڈ کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال کے گھر پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس جاری تھا، جس میں مریم نواز سمیت پارٹی کی سینئر قیادت موجود تھی۔یہ اجلاس سینیٹ الیکشن اور اسمبلیوں سے استعفوں سے متعلق امور پر غور کے لیے طلب کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں