میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی ایجنڈے پرکام کرنیوالی این جی اوزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بیرونی ایجنڈے پرکام کرنیوالی این جی اوزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے بیرونی ایجنڈے پرکام کرنیوالی این جی اوزکیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز سے متعلق رپورٹس پرگفتگو کی گئی۔کابینہ ذرائع کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی غیر رجسٹرڈ این جی اوز اپنا ایجنڈا چلا رہی ہیں جس پر کابینہ نے بیرونی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر رجسٹرڈ غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والی این جی اوز پر اہم اجلاس طلب کیا ہے اور وزیراعظم نے غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی فنڈنگ اور رجسٹریشن کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ والی غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے خلاف وزارت داخلہ کو حال ہی میں شکایات ملی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں