میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اپوزیشن کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے ،مریم اورنگزیب

نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد اپوزیشن کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے ،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفوررہا کیا جائے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ احسن اقبال کے خلاف کرپشن، کک بیکس اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کوئی کیس نہیں، نالائق حکومت کا اپنوں کو بچانے کے لئے این آراو پلس اور اپوزیشن کے بے گناہ رہنما 15 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، بے گناہوں کی گرفتاری اور عقوبت کے دنوں کا کون حساب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا جرم نارووال کے عوام کی خدمت، نواز شریف کا ساتھ دینا اور عوام کے حق کے لیے آواز بلند کرنا ہے ، احسن اقبال نے اختیارات کا کیا ناجائز استعمال کیا، چیئرمین نیب کے پاس کوئی جواب ہے ، نیب عمران صاحب کے حکم پر سیاسی مخالفین کو اغوا کرنے کا جواب دے ۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا اصل جرم نالائق اور نااہل حکومت کو بے نقاب کرنا ہے ، نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا کے بعد اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں کو فی الفوررہا کیا جائے جب کہ عمران صاحب اور چیئرمین نیب مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن کے تمام بے گناہ قیدیوں سے معافی مانگیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں